محتسب پنجاب کی ہدایت پر، بھکر میں لاکھوں مالیت کی سرکاری اراضی واگزار

محتسب پنجاب کی ہدایت پر، بھکر میں لاکھوں مالیت کی سرکاری اراضی واگزار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


        لاہور(این این آئی)دفترمحتسب پنجاب کی ہدایت پربھکرکی تحصیل کلورکوٹ کے چک نمبر 36/ ایم ایل میں 52کنال2مرلہ سرکاری اراضی کو مجاز اتھارٹی کی اجازت کے بغیرکالونی قراردے کر مختلف افرادکوغیرقانونی فروخت کرنے کے معاملہ کی تحقیقات کے بعد 28 لاکھ 90 ہزار روپے مالیت کے8 کنال10مرلہ رقبہ کے 17 احاطہ جات ناجائزقابضین سے واگزارکروالئے گئے ہیں اورمحکمہ مال نے بے ضابطگیوں کے مرتکب فیلڈ سٹاف کے خلاف پیڈاایکٹ2006ء کے تحت محکمانہ کارروائی کاآغازکردیا ہے۔ایک بیان میں ترجمان نے بتایا کہ جھنگ کے غلام جعفر کی شکایت پر دفتر محتسب پنجاب کی ہدایت پر کی جانے والی ایک علیحدہ کارروائی کے نتیجہ میں انتظامیہ نے جھنگ کے چک نمبر461ج ب میں چراہ گاہ کے لئے مختص سرکاری رقبہ میں سے 31کنال3مرلہ جگہ کو ناجائز قابضین سے واگزار کروالیا ہے جس کی کل مارکیٹ ویلیو 77 لاکھ 57 ہزار 500 روپے ہے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ محتسب آفس کے حکم پر گوجرانوالہ، وہاڑی اور مظفرگڑھ میں 44 لاکھ 54 ہزار روپے مالیت کی 8کنال 10مرلہ سرکاری اراضی کو بھی قابضین سے خالی کروا لیا گیا ہے۔
محتسب پنجاب 

مزید :

صفحہ آخر -