سکھر، چور وں نے مسجد کو بھی نا چھوڑا سولر پلیٹ سمیت دیگر سامان چوری
سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)نامعلوم چور وں نے مسجد کو بھی نا چھوڑا، سولر پلیٹ سمیت دیگر سامان چوری، تفصیلات کے مطابق تھانہ سی سیکشن کی حدود میرانی محلہ میں قائم مسجد سے نامعلوم چور سولر پلٹ و دیگر سامان چوری کر کے فرارہوگئے، شہری و سماجی حلقوں نے مسجد میں ہونی والی چوری پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بالا حکام سے نوٹس لیکر مسروقہ سامان برآمدگی کا مطالبہ کیا ہے۔