ملک اور عوام کے لئے کوئی نہیں سوچتا‘ محمد فائق شاہ
پشاور(سٹی رپورٹر) چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں 25 لاکھ افراد بے گھر اور روٹی کیلئے مجبور ہیں، یہی حال پورے ملک میں غریب عوام کا ہے یہاں کابینہ ہو َاسمبلی یا سڑکیں اور بازار سیاستدان الزامات، بد اخلاقی اور نفرت کی فیکٹری کھول کر بیٹھے ہیں صبح سے شام اور رات سے دن اسی فیکٹری سے مال بکتا ہے عوام اور ملک سے کسی کو غرض نہیں ہے، چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں یہی ذاتی مفادات کی جنگ چل رہی ہے کروڑوں ڈالر زرمبادلہ کے ذخائر روز کم ہو رہے ہیں کسان، تاجر، سرمایہ کار اور مزدور تک مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، ایوانوں میں صرف حکومت کیسے حاصل کرنی ہے یا کس طرح بچانی ہے یک نکاتی ایجنڈا ہے بس یہ جمہوریت اس پر متفق ہے کہ حکومت پر کسی طرح قبضہ مستقل کرنا ہے اداروں کو کردار ادا کرنا ہو گا عالمی حالات بدل رہے ہیں تجارت اور سرمایہ کاری کے نئے اہداف بنائے جا رہے ہیں مگر یہاں ایک سیاسی میلہ لگا ہے کسی کو آواز سنائی نہیں دیتی فی الفور سفارت کاری برائے سرمایہ کاری اور ملک میں معاشی ایمرجنسی نافذ کر کے اقدامات کئے جائیں عوام اور ملک پر رحم کریں اور سب مل کر ترقی کا روڈ میپ طے کریں پارلیمنٹ سے باہر جماعتوں اور تھنک ٹینک سے بھی مشاورت کی جائے۔