کراچی: شوہر نے بیوی کو تیسری منزل سے دھکا دیدیا
کراچی(سٹاف رپورٹر)کراچی میں سول اسپتال کے قریب عمارت میں شوہر نے بیوی کو تیسری منزل سے مبینہ طور پر دھکا دے کر قتل کر دیا۔پولیس حکام کے مطابق مقتولہ کی شناخت 19 سالہ مریم کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس نے مقتولہ کے شوہر ملزم عادل کو قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔پولیس حکام نے بتایاکہ مقتولہ مریم اپنے شوہر عادل سے ناراض ہو کر اپنے میکے میں رہ رہی تھی۔پولیس حکام کے مطابق ملزم عادل سیکیورٹی گارڈ ہے اور ملیر کا رہائشی ہے۔