اسپیشل بچے بیمار نہیں بلکہ عام لوگوں سے زیادہ ذہین ہیں،صادق میمن 

اسپیشل بچے بیمار نہیں بلکہ عام لوگوں سے زیادہ ذہین ہیں،صادق میمن 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے ڈیپارٹمنٹ آف امپاورمنٹ آف پرسنز ود ڈس ایبلیٹیزصادق علی میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت خصوصی افراد کی فلاح وبہبود پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر یہ مشن ہے کہ صوبے میں اسپیشل بچوں کی بہتر تعلیم وتربیت کیلئے قابل عمل اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھا جائے اور بلاشبہ کراچی ووکیشنل ٹریننگ سینٹر(کے وی ٹی سی)اسپیشل بچوں کیلئے بہترین درسگاہ ہے،کے وی ٹی سی کی جانب سے پاکستان میں پہلے تعلیمی نصاب برائے خصوصی افراد کا افتتاح ایم اہم سنگ میل ہے جو نہ صرف ملک بھرکے خصوصی افراد کی فلاح اورخودمختاری کیلئے ایک نئی امید کی کرن ثابت ہوگا۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ شب  وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی نمائندگی کرتے ہوئے کے وی ٹی سی کی جانب سے خصوصی افراد کیلئے تیارکردہ  تعلیمی نصاب کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے کے وی ٹی سی کے سی ای او سینیٹر عبدالحسیب خان،نائب صدرقیصر عالم،جوائنٹ سیکریٹری ڈاکٹر فرحان عبداللہ عیسیٰ،کریکیولم مینجرعمران سہیل،پرنسپل محترمہ ثناء ایاز،ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن فرحین عامراورڈائریکٹر ری ہیبلیٹیشن عامرشہاب نے بھی خطاب کیا اور کے وی ٹی سی کی جانب سے خصوصی افراد کیلئے تیارکردہ تعلیمی نصاب کی تیاری،استعمال اورفوائد سے متعلق مختلف پہلوؤں سے شرکاء کو آگاہ کیا۔جبکہ جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر اقبال آفریدی،  ضیاالدین یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید عرفان حیدر،ضیاالدین یونیورسٹی ک کالج آف ری ہیبلیٹیشن سائنسز کی وائس پرنسپل مسز نیلم زہرہ، ڈاکٹر زیب زادے،پروفیسر شگفتہ شاہزادی،عامررسول پراچہ،فواد سومرواوردیگر نامور شخصیات بھی موجود تھے۔