نیٹ ٹیم اور تھانہ تاتاراکی کارروائی، منشیات فیکٹری سیل

  نیٹ ٹیم اور تھانہ تاتاراکی کارروائی، منشیات فیکٹری سیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائم رپورٹر) نیٹ ٹیم اور تھانہ تاتارا پولیس نے خفیہ اطلا ع ملنے پر اہم کارروائی کے دوران منشیات کی فیکٹری سیل کردی، کامیاب کاروائی کے دوران ضلع حیبر سے تعلق رکھنے والا ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا، جس نے مذموم مقاصد کی خاطر تھانہ تاتاراحدود فیز6 میں کرائے کے مکان میں منشیات فیکٹری قائم کی گئی تھی، جہاں ہیروئین اور دیگر منشیات تیار کرنے کے بعد ملک کے دوسرے شہروں کو سپلائی کی جاتی تھی، عدالت سے سرچ وارنٹ حاصل کرکے کاروائی عمل میں لائی گئی ہے، کارروائی کے دوران 14 کلو گرام ہیروئن،3کلوگرام آئس اور 13 پیکٹ کیمیکل سمیت منشیات تیار کرنے اور پیکنگ میں استعمال ہونے والے اوزار بھی برآمد کرلئے گئے ہیں، ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات تیار کرکے پیکنگ کے بعد ملک کے دوسرے اضلاع کو سمگل کرنے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے منشیات کے نیٹ ورک میں شامل دیگر ارکان کی بھی نشاندہی کی ہے، جن کی گرفتاری کی خاطر خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے،تفصیلات کے مطابق نیٹ ٹیم اور تھانہ تاتاراپولیس نے مشترکہ کارروائی کے دوران منشیات فیکٹری سیل کردی، ہونے والی کارروائی کے دوران کیپٹل سٹی پولیس نیٹ ٹیم اور ایس ایچ او تھانہ تاتارا ریاض خان نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ کامیاب کارروائی کے دوران منشیات فیکٹری سیل کرتے ہوئے ایک ملزم نظیر اکبر ولد بہادر کو گرفتار کرلیا،جو مذموم مقاصد کی خاطر تھانہ تاتار کے حدودفیز6 میں کرائے کے مکان میں منشیات فیکٹری قائم کی گئی تھی، عدالت سے سرچ وارنٹ حاصل کرکے کاروائی عمل میں لائی گئی ہے، اہم کارروائی کے دوران14 کلو گرام ہیروئن، 3آئس اور13پیکٹ کیمیکل سمیت منشیات تیاری اور پیکنگ میں استعمال ہونے والے اورزار بھی برآمد کر لئے گئے ہیں، منشیات تیار کرنے اور پیکنگ کے بعد پشاور سمیت دوسرے شہروں کو سمگل کی جاتی تھی، ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے نیٹ ورک میں شامل دیگر ارکان کی بھی نشاندہی کی ہے، جن کی گرفتاری کی خاطر خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے