گھوٹکی کے قریب حادثہ، چار افراد جاں بحق، آٹھ سے زائد زخمی
سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)گھوٹکی کے قریب بس کو حادثہ، چار افراد جاں بحق، آٹھ سے زائد زخمی، زخمیوں کو سول اسپتا ل منتقل کر دیا گیا، تفصیلات کے مطابق سکھر سے گھوٹکی جانیوالی اوڈھ برادری کی بارات بس کو حادثہ ہو گیا جس کے نتیجے میں چار افراد مائی بولی،مور ولد شہوک مل،عدیل موووی میکر سمیت چار افرادجاں بحق ہو گئے جبکہ آٹھ سے زائد افراد جن میں مائی سورٹھ،منٹھار،سنجنا،دادلو،اربیلو،سھنوگلشن شامل ہیں شدید زخمی ہو گئے ہیں زخمیوں کوعلاج کیلئے اسپتا ل منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی۔