ملاکنڈ،جنگلات کو نقصان پہنچانے والے  ٹمبر مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

  ملاکنڈ،جنگلات کو نقصان پہنچانے والے  ٹمبر مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر)ڈی آئی جی ملاکنڈ سجاد خان اور ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈا کے احکامات کے مطابق جنگلات کو نقصان پہنچانے والے ٹمبر مافیا کے خلاف بھرپور کریک ڈاون جاری۔تفصیلات کے مطابق ٹمبر مافیا کے خلاف بلا امتیاز کارروائیوں کے سلسلہ میں ایس ایچ او کبل شکیل خان نے اے آیس آئی سلیم اور پولیس ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی ٹمبر سمگلنگ کو ناکام بنا کر لاکھوں مالیت کے  53 عدد سلیپران ازقسم دیار قبضہ پولیس کئے۔گرفتار ٹمبر مافیا نے سلیپران کو کنٹینر نما ٹرک نمبر 3866 سوات میں چھپائے تھے اور پنجاب سمگل کرنے کے کوشش کر رہے تھے،گرفتار ملزمان میں رحمان حسین ولد بدرے ساکن شین باغ رحیم آباد، منیر ولد شاہ وزیر ساکن اشورن کالام، ذاکر ولد محمد گل ساکن کالام اور کنٹینر ڈرائیور سیف الرحمان ولد مسافر ساکن کوزہ بانڈی حال نویکلے مینگورہ شامل ہیں، برآمد شدہ سلیپران مزید قانونی کارروائی کیلئے محکمہ فارسٹ کے حوالے کئے گئے، محکمہ فارسٹ نے 12 لاکھ 26 ہزار 400 روپے جرمانہ عائد کرکے برآمد شدہ سلیپران بحق سرکار ضبط کئے۔