خیبر پختونخوا میں یکساں نصاب تعلیم کا نفاذ خوش آئند،علامہ عطاء محمد دلشانی

خیبر پختونخوا میں یکساں نصاب تعلیم کا نفاذ خوش آئند،علامہ عطاء محمد دلشانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ (بیورورپورٹ) اہل سنت و الجماعت خیبر پختونخواہ کے صوبائی صدر علامہ عطا محمد دلشانی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں یکساں نصاب تعلیم کا نفاذ خوش آئند ہے ہم خیبر پختونخواہ حکومت کے اس اقدام کا خیر مقدم کرتے ہیں اور  صوبائی حکومت سے نصاب تعلیم کمیٹی کے خلاف ایک مخصوص فرقے کی ایماء پر کاروائی سے گریز کرنے کا بھی مطالبہ کرتے ہیں کیوں کہ نصاب تعلیم کمیٹی نے اپنا فرض احسن انداز میں سرانجام دیا ہے جس پر اسے خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دورے نوشہرہ کے دوران نوشہرہ کلاں میں منعقدہ تربیتی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقعہ پر اہل سنت والجماعت ضلع نوشہرہ کے صدر قاری سید عابدشاہ حقانی  تحصیل پبی کے صدر بھائی جان عالم،تحصیل نوشہرہ کے صدر فیاض حیدری،مولانا اسد اللہ ضلعی جنرل سیکرٹری قاری عبد الباسط،مولانا عبید اللہ اور قاضی اسامہ نے بھی تربیتی ورکرزکنونشن سے خطاب کیا، مقررین نے اپنے خطابات میں مزید کہا کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا کا نصاب تعلیم کمیٹی اراکین کو بلاجواز شوکاز نوٹس جاری کرنے کی مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ شو کاز نوٹس فی الفور واپس لیکریکساں نصاب تعلیم کے اجراء سے غریب اور امیر کا  فرق ختم کرتے ہوئے اپنی پارٹی منشور پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں,تاک پسماندہ  اور غریب طلباء کو آگے بڑھنے کے مواقع میسر آسکے اور خیبر پختونخواہ ایک تعلیم یافتہ صوبوں میں شمار ہو انہوں نے مزید کہا کہ پاڑہ چنار سمیت صوبہ میں توہین صحابہ کے مسلسل واقعات پر مسلمانوں میں سخت تشویش اور اشتعال پایا جارہا ہے گستاخوں کو گرفتار کرکے کڑی سزا دی جائے, مردان کے انسداد دہشت گردی کی عدالت کا حضرت عائشہ رضی اللہ عنھا کے گستاخی کرنے والے مجرم معروف گل کو سزائے موت سنانا خوش آئند ہے صوبائی حکومت ناموس صحابہ کے حوالے سے قانون سزای کریں ملک میں شدید ترین مہنگائی اور بے روزگاری پہ قابو نہ پانا حکمرانوں کی ناکامی ہے عوام چہرے بدلنے کے بجائے نظام بدلنے کی کوشش کریں اہلسنت والجماعت آئندہ الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی۔