ڈالر، سونے کی اسمگلنگ روکنے کیلئے سخت مانیٹرنگ کا فیصلہ

  ڈالر، سونے کی اسمگلنگ روکنے کیلئے سخت مانیٹرنگ کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی)وفاقی حکومت نے ڈالر اور سونے کی اسمگلنگ روکنے کیلئے مانیٹرنگ و انفورسمنٹ مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی حکومت نے ڈالر سمیت دوسری غیر ملکی کرنسی اور سونے کی افغانستان کو اسمگلنگ روکنے کیلئے ایف آئی اے کے کرنسی ڈکلیئریشن سسٹم (سی ڈی ایس)کو انٹریگریٹڈ بارڈرز مینجمنٹ سسٹم سے منسلک کرنے سمیت بارڈرز کسٹمز سٹیشن اور ایئر پورٹ پر مانیٹرنگ و انفورسمنٹ مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔باچہ خان ایئر پورٹ پر کسٹمز کے دواہلکاروں کو ائیرپورٹ کے تمام ایریاز تک رسائی ہوگی البتہ ایئر پورٹ پر تعینات کسٹمز کے تمام عملے کو تمام ایریاز تک رسائل کا معاملہ ایئر پورٹ سکیورٹی فورس ہیڈ کوارٹر کیساتھ اٹھایا جائیگا۔اسٹیٹ بینک برآمد کنندگان کو کرنسی ڈکلیئریشن فارم کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے طورخم بارڈر کسٹمز سٹیشن پر خصوصی بوتھ قائم کرے گا۔دستیاب دستاویز کے مطابق بارڈرز ٹاسک فورس برائے انسداد منی لانڈرنگ نے غیر ملکی کرنسی اور سونے کی سمگلنگ روکنے کیلئے اپنی تجاویز پیش کردی ہیں۔