سندھ میں گھر بیٹھے 20منٹ میں ایچ آئی وی ٹیسٹ شروع کرنے کی تیاریاں 

  سندھ میں گھر بیٹھے 20منٹ میں ایچ آئی وی ٹیسٹ شروع کرنے کی تیاریاں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


          کراچی(سٹاف رپورٹر)محکمہ صحت سندھ نے ایچ آئی وی کی روک تھام کیلئے سیلف اسکریننگ پروجیکٹ شروع کرے گی جس کیلئے ایچ آئی وی کا پتہ لگانے والی کٹس خریدی جائیں گی جبکہ گلوبل فنڈ سے بھی کٹس حاصل کی جائیں گی۔محکمہ صحت سندھ نے صوبے میں ایچ آئی وی کی روک تھام کیلئے ایچ آئی وی کی سیلف اسکریننگ کا فیصلہ کیا ہے، کمیونیکیبل ڈیزیزکنٹرول ایچ آی وی /ایڈز کے ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر ارشاد کاظمی کے مطابق سیلف اسکریننگ سے گھر بیٹھے20 منٹ میں ایچ آئی وی اسٹیٹس معلوم کیا جاسکے گا۔محکمہ صحت کے مطابق پائلٹ پروجیکٹ کیلئے گلوبل فنڈ سے سیلف اسکریننگ کٹس لی جائیں گی اور محکمہ صحت سندھ بھی اسکریننگ کٹس خریدے گا، سیلف اسکریننگ کٹس صرف مخصوص اسپتالوں میں دستیاب ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ سیلف اسکریننگ کا مقصد صوبے میں ایچ آئی وی کے پوشیدہ کیسزکی تلاش ہے کیونکہ یو این ایڈز کے ایک اندازے کے مطابق سندھ میں ایچ آئی وی کے 90 ہزار 300 کیسز ہیں جن میں سے صرف 19 ہزار 766 افراد رجسٹرڈ ہیں جنہیں 17 ٹریٹمنٹ سینٹر پر علاج کی سولیات میسر ہیں۔باقی ایسے افراد جنہیں اپنا اسٹیٹس معلوم نہیں یا اگر معلوم بھی ہے تو وہ خوف کی وجہ سے سامنے آنے کو تیار نہیں ہیں ایسے افراد کو تلاش کرکے علاج کی سہولت فراہم کرنے کے لیے سیلف اسکریننگ کا پروجیکٹ شروع کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بدنامی کے خوف سے شہری ایچ آئی وی کا ٹیسٹ نہیں کرواتے اور اس خوف کی وجہ سے ہمیں لوگوں تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ہم لوگوں میں آگہی پھیلا رہے ہیں تاکہ وہ اپنا ایچ آئی وی کا اسٹیٹس معلوم کریں اور پھر انہیں علاج کی سہولیات مییسر آسکیں۔ڈاکٹر ارشاد کاظمی نے کہا کہ 2022 میں دس لاکھ سے زائد افراد کا ایچ آئی وی اسٹیٹس معلوم کرنے کے لیے اسکریننگ کی گئی تھی جن میں سے 3 ہزار 515 نئے کیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں اور یوں مثبت کیسز کی شرح صفر اعشاریہ تین چار تین فیصد بنتی ہے۔