پشاور میں بارش نہ ہونے کے باعث موسم خشک و سرد
پشاور(سٹی رپورٹر)صوبائی دارلحکومت میں بارش نہ ہونے کی باعث موسم خشک و سرد جسکے باعث کھانسی سمیت دیگر بیماریاں نے شہریوں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جبکہ رہی سہی کسر شہر میں فضائی آلودگی نے پوری کر دی جس سے سانس کی بیماریوں میں سنگین حد تک اضافہ ہونیکا خدشہ ہے شہر میں جگہ جگہ جاری تعمیراتی کاموں کی وجہ سے فضائی الودگی بڑھنے لگی جس سے نہ صرف ابی ذخائر متاثر ہونے لگے بلکہ الودگی کے باعث شہر میں سانس لینا بھی محال ہو چکا ہے جبکہ شہری مختلف قسم کے سانس کی بیماریوں میں بھی م مبتلا ہونے لگے۔جبکہ گاڑیوں کی دھویں،انڈسٹریز سے نکلنے والا دھواں اور صفائی کی ناقص صورت سمیت شہریوں کی اپنی غفلت کے باعث بھی فضائی الودگی کی شرح خطرناک میں حد تک بڑھنے کا خدشہ ہے۔