متنی و ادیزئی کے رہائشیوں کا پولیس کے حق میں مظاہرہ 

متنی و ادیزئی کے رہائشیوں کا پولیس کے حق میں مظاہرہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر) پشاور کے علاقہ متنی اور ادیزئی کے مکینوں نے منشیات فروشوں اور دیگر مختلف جرائم میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیوں پر پولیس کے حق میں کوہاٹ روڈ پر مظاہرہ کیا ساتھ مطالبہ بھی کیا ہے کہ پرائی زمینوں پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے مظاہرین کی قیادت کوہ دامان کے سماجی رہنماء شوکت خان ادیزئی کر رہے تھے جن کا کہنا تھا کہ ایس ایس پی ملک حبیب، ڈی ایس پی سردار حسین اور تھانہ متنی کے ایس ایچ او عمران خان کی قیادت میں پولیس نے منشیات فروشی، راہزنی، ڈکیتی اور دیگر وارداتوں میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے جس سے علاقہ عوام اب خود کو محفوظ سمجھتے ہیں جو ایک بڑا اقدام ہے کیونکہ جرائم پیشہ عناصر کی وجہ سے متنی، ادیزئی، یوسف خیل، اضاخیل اور دیگر ملحقہ دیہاتوں کے لوگ غیر محفوظ تھے اسلئے اب پولیس کی جانب سے شروع کردہ کارروائیوں پر خوشی محسوس کرتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ پولیس کو چاہیے کہ پولیس عوام کی تحفظ کے لئے اس اقدام کا جاری رکھے اور قبضہ مافیا کے خلاف بھی کارروائی کرے عوام بھی پولیس کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی۔