مخصو ص گاہک کو منشیات سپلائی کرنیوالا ملزم گرفتار
پشاور(کرائم رپورٹر) تھانہ حیات آباد پولیس نے پو ش علاقہ حیات آباد اور اطراف کے علاقوں میں سرگرم منشیات فروش کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم دیر کا رہائشی ہے جوکہ شہر کے مختلف تجارتی مراکز اور مختلف رہائشی علاقوں میں مخصوص گاہک کو منشیات سپلائی کرنے میں ملوث ہے ملزم کا تعلق منظم منشیات فروش گروہ سے ہے، جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے گرفتار ملزم کے قبضہ سے ایک کلو گرام سے زائد چرس برآمد کرلی گئی ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ حیات آباد تیمور سلیم نے کامیاب کارروائی کے دوران ملزم ثنا ء اللہ ولد قادر کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم دیر کا رہائشی ہے جو کہ شہر کے مختلف تجارتی مراکز اور مختلف رہائشی علاقوں میں مخصوص گاہک کو منشیات سپلائی کرنے میں ملوث ہے ملزم کا تعلق منظم منشیات فروش گروہ سے ہے، جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے گرفتار ملزم کے قبضہ سے ایک کلو گرام سے زائد چرس برآمد کرلی گئی ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔