کراچی کے 3اضلاع اور حیدرآباد کے ایڈمنسٹریٹر کے نام فائنل

کراچی کے 3اضلاع اور حیدرآباد کے ایڈمنسٹریٹر کے نام فائنل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)پاکستان نے کراچی کے 3 اضلاع اور حیدرآباد کے ایڈمنسٹریٹر کے نام فائنل کرلیے ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ کراچی ضلع وسطی کیلئے فرقان اطیب اور شرقی کیلئے شکیل احمد کا نام فائنل کیا گیا ہے۔ایم کیو ایم کی جانب سے ضلع کورنگی کیلئے محمد شریف اور حیدرآباد کیلئے فاروق خان کو فائنل کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق چاروں افراد ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ارکان ہیں، چاروں نام گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو بھجوا دیے گئے ہیں۔گورنر سندھ ایم کیو ایم سے ملنے والے نام وزیراعلی سندھ کو بھیجیں گے، ایک دو روز میں چاروں اضلاع کے ایڈمنسٹریٹر کے نوٹیفکیشن جاری کردیئے جائیں گے۔
ایڈمنسٹریٹر فائنل

مزید :

صفحہ اول -