ملتان ٹیسٹ پاکستان کو جیت کیلئے 157رنز درکار، 6وکٹ باقی 

ملتان ٹیسٹ پاکستان کو جیت کیلئے 157رنز درکار، 6وکٹ باقی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


         ملتان(سٹی رپورٹر)ملتان میں جاری ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا پاکستان کو ملتان ٹیسٹ جیتنے کے لئے مزید157 رنز درکار ہیں جبکہ اس کے چھ (بقیہ نمبر40صفحہ6پر)
کھلاڑی ابھی باقی ہیں۔ پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنا لیے۔ سعود شکیل 54، فہیم اشرف 3 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہنے کے بعد کریز پر موجود ہیں۔مہمان ٹیم انگلینڈ نے تیسرے روز 202 رنز پر دوبارہ بیٹنگ کا آغاز کیا تو ان کے 5 کھلاڑی آؤٹ تھے۔ جس کے بعد انگلش بلے باز سکور بورڈ پر زیادہ رنز نہ جوڑ پائے اور انکی تمام ٹیم 275 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور ساتھ ہی پاکستان کو جیت کیلئے 355 رنز کا ہدف مل گیا۔پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز کیلئے ٹاپ آرڈر کو تبدیل کیا گیا امام الحق کی ٹانگ میں تکلیف کے باعثعبد اللہ شفیق کے ساتھ اوپنگ کا آغاز محمد رضوان نے کیا۔ عبداللہ شفیق اور رضوان 66 رنز کی شراکت داری بنا پائے۔ محمد رضوان 30، عبداللہ شفیق 45، کپتان بابر اعظم صرف ایک رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ سعود شکیل اور امام الحق نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہر کرتے ہوئے ٹیم کا سکور 191 پر پہنچا دیا۔ اس کے بعد لیفٹ ہینڈڈ بیٹر جیکس لیچ کی گیند پر جو روٹ کو کیچ دے بیٹھے۔ امام الحق 60 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔ سعود شکیل اور فہیم اشرف کریز پر موجود ہیں۔ پاکستان کو جیت کیلئے مزید 157 رنز جبکہ انگلینڈ کو 6 وکٹیں درکار ہیں۔