ملتان، مختلف علاقوں میں وارداتیں شہریوں کو لاکھوں کانقصان
ملتان(خصو صی رپورٹر) ڈکیتی وچوری کی وارداتوں میں شہری ہزاروں روپے مالیت کے سامان ونقدی سے محروم ہوگئے تفصیل کے مطاق بستی ملوک پولیس کے علاقے میں تین مسلح ڈاکوؤں نے محمد اعتزاز سے (بقیہ نمبر34صفحہ6پر)
45 ہزار روپے چھین لئے بتایا جاتا ہے کہ اعتزاز اپنے ڈالے پر سوار ہوکر ملتان سے لودھرا ں جا رہا تھا کہ بستی ملوک پولیس کے علاقے میں صادق والی پل کے قریب ڈالا خراب ہوگیا اس نے وہاں سے کار سوار سے لفٹ لی نامعلوم کار سواروں نے پل پھٹے والی کے قریب اعتزاز سے نقدی چھین لی اور اسے کار سے اتار کر فرار ہوگئے ۔ مظفرآباد پولیس کے علاقے میں اکبر چوک پر دو ڈاکوؤ ں نے اللہ بخش سے پچاس ہزا ر روپے چھین لئے۔ محمد طلحہ نے شاہ رکن عالم پولیس کو درخواست دی کہ نامعلوم شخص نے اس کا موبائل فون چوری کر لیا ہے