ملکی معیشت تباہ، حکومت بڑی ذمہ دار، اورنگزیب کھچی
میلسی (نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف. ضلع وہاڑی کے صدر اور میلسی سے رکن قومی اسمبلی محمد اور نگ زیب خان کھچی نے کہا کہ پاکستان کے مہنگائی کے حالات اب بھی انتخابات طلب کرتے ہیں یہ ہمارا مطالبہ نہیں ملک کے حالات کا مطالبہ ہے گذشتہ ضمنی انتخابات کے نتائج میں امپورٹڈ حکومت کی شکست سے واضح ہے کہ اگلی حکومت پی ٹی آئی کی ہوگی وہ پی ٹی آئی جس نے گروتھ ریٹ 6 سے بڑھائی ٹیکسٹائل ایکسپورٹس بلندی پر لے گئے کرونا میں صحت کارڈ اور احساس پروگرام کے ذریعے غریب عوام کو انقلابی معیشت دی۔ان پروگراموں کو دنیا بھر میں سراہا گیا۔(بقیہ نمبر52صفحہ6پر)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے مزدور کے وفود سے گفتگو میں کیا انہوں نے کہا کہ غیر جانبدار طبقہ بھی عمران خان کے قافلے میں شامل ہو رہا ہے سندھ جیسے علاقے میں تبدیلی لا ئی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک سکون سے چل رہاتھا۔سیسلین مافیا نے پھر حالات زر کے ذریعے این آراو 2 کے لیے بدلے۔اور پوری قوم الا مان الامان کر رہی ہے۔اور اگر بجٹ تک یہی حکومت رہی تو معیشت کا بٹھہ بیٹھ جائے گا اس لیے انتخابات کرائے جائیں۔