گلگشت پولیس کا چھاپہ، گھر میں قید نوجوان برآمد، ملزم گرفتار

  گلگشت پولیس کا چھاپہ، گھر میں قید نوجوان برآمد، ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(خصو صی  رپورٹر)گلگشت پولیس نے گرین ٹاون میں محبوس کئے گئے نوجوان کو برآمد کر لیا ہے پولیس نے واقع کی تفتیش شروع کر دی ہے تفصیل کے مطابق توحید کالونی لاڑ کا رہائشی حمزہ ویزے کے حصول کے لئے گلگشت پولیس کے علاقے گرین ٹاون میں آیا تھا بتایا جاتا ہے کہ گرین ٹاون کے رہائشی ابراہیم نے اسے انگلینڈ بجھوانے کے لئے ویزہ دلوانے (بقیہ نمبر30صفحہ6پر)
کا وعدہ کیا تھا حمزہ جمعہ کے روز  پچا س ہزار روپے لے کر ابراہیم کے پاس گرن ٹاون پہنچا  تھا جہاں پر ابراہیم نے مبینہ طور پر اس سے پچاس ہزار روپے ہتھیا لئے۔ اس نے حمزہ کو زنجیر کے ساتھ باندھ دیا۔ اور دانش نامی شخص کو اس کی نگرانی کے لئے مقرر کر دیااور خود موقع سے فرار ہوگیا۔ گزشتہ روز پولیس نے حمزہ کو برآمد کر لیا مزید تفتیش جاری ہے شبہ ظاہر کیا جاتا ہے کہ ملزم ابراہیم محبوس کئیگئے شخص سے مزید رقم ہتھیانا چاہتا تھا ملزم دانش کو گرفتار کر لیا گیا۔