ویمن یونیورسٹی ملتان، تین روزہ انٹرنیشنل کانفرنس آج سے شروع، تیاریاں مکمل
ملتان(نیوز رپورٹر) ویمن یونیورسٹی کے شعبہ میتھ میٹکس کے زیراہتمام پہلی تین روزہ انٹرنیشنل کانفرنس 12دسمبرسیشروع ہوگی،جس کے مہمان خصوصی چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد ہوں گے جاری اعلامیہ کے مطابق کانفرنس کا عنوان پائیدار مستقبل کیلئے میتھ کا کردار رکھاگیا پیٹرن ان چیف وائس چانسلر ڈاکٹر عظمی قریشی ہوں گی، جبکہ آرگنائزر میں چیئرپرسن (بقیہ نمبر29صفحہ6پر)
ڈاکٹر قمررباب اورڈاکٹر ظل شمس شامل ہیں،کانفرنس میں امریکا سے ڈاکٹر عبیگل تھامسن، برازیل سے ڈاکٹر سٹیفینلا بوٹا، جرمنی سے ڈاکٹر وول مارک، ملائشیا سیڈاکٹر نورما الیاس برطانیہ سے کامران سومرو،ڈاکٹر تنویرتابش بیروت لیبان سے معادون مرتعدا، جنوبی کوریا سے ڈاکٹر قاضی مھمد ثاقب ترکی سے ڈاکٹر عائشہ،ہنگری سے ڈاکٹر گلویا اپنے ریسرچ پیپر پیش کریں گے