نشتر میڈیکل کالج، انفکیشن پری وینش اور کنٹرول کے حوالے سے سیمینار، مختلف امور پر لیکچرز مشاورت، بیماریوں سے نمٹنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی بنانے پر اتفاق

نشتر میڈیکل کالج، انفکیشن پری وینش اور کنٹرول کے حوالے سے سیمینار، مختلف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان(خصو صی  رپورٹر)  ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن، نشتر میڈیکل یونیورسٹی اور پی کے ایل آئی کے اشتراک سے نشتر میڈیکل میں انفیکشن پری وینشن اور کنٹرول کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد گزشتہ روز نشتر ہسپتال آڈیٹوریم میں کیا گیا۔ سیمینار کے مہمان خصوصی پرنسپل (بقیہ نمبر22صفحہ6پر)
نشتر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر را تھے جبکہ دیگر شرکا میں پروفیسر ڈاکٹر اصغر جاوید، ڈاکٹر الطاف احمد، ثمینہ پروین، ڈاکٹر یحیی، ڈاکٹر عرفان ارشد، ڈاکٹر نثار احمد اور ڈاکٹر اعظم مشتاق سمیت ڈاکٹرز اور نرسز کی کثیر تعداد شامل تھی۔ سیمینار میں پرنسپل نشتر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر را،  ڈاکٹر الطاف احمد، پروفیسر ڈاکٹر اصغر جاوید، ڈاکٹر یحیی اور مس ثمینہ پروین نے خطاب کیا اور انفیکشن پری وینشن اور کنٹرول کے حوالے سے مختلف موضوعات پر روشنی ڈالی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ اینٹی مائیکروبیئل مزاحمت (AMR) جیسے چیلنج سے ہر سطح پر نبردآزما ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔ واضح رہے اینٹی مائیکروبیئل مزاحمت(AMR) کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف نے حال ہی میں فلیمنگ فنڈ کی کنٹری ڈائریکٹر ڈاکٹر عائشہ رشید کے ساتھ مفاہمت کی ایک یاداشت پر دستخط بھی کیے تھے تاکہ اس اہم موضوع پر تحقیق اور اس کی روک تھام کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جا سکیں.