عمران کی انتشار پھیلاؤ سیاست، سازش بے نقاب، علی حیدر
بٹہ کوٹ+بارہ میل، بٹہ کوٹ(نمائندہ پاکستان +سپیشل رپورٹر) پیپلز پارٹی جمہوری عمل کی روانی نہیں رکنے دے گی،”بیساکھیاں“ چھن جانے سے عمران خان بے دست و پا ہو چکے، سہاریوں کی بجائے عوامی قوت ا ٓنا سیکھنا ہو گا،عمران نیازی ”ہمت“ ہار چکے ہیں، پنجاب، کے پی کے اسمبلیاں نہیں ٹوٹیں گی، قوم اسمبلیاں تحلیل کرنے میں نیا یوٹر ن دیکھنے کے لئے تیار بیٹھی(بقیہ نمبر5صفحہ6پر)
ہے، عمران نیازی عملاََ شکست تسلیم کر چکے،ناکامی کا اعتراف کرنے میں ہچکچا ہٹ کاشکار ہیں،ملک کو انتشار میں مبتلاے کئے رکھنے کی سیاست دم توڑ چکی،پی ٹی ا ٓئی حکومت نے خارجہ محاذ پرملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا یا، جھوٹے بیانیوں سے عالمی ”تنہائی“ کا شکاربنا دیا،ملک انشاء اللہ ڈیفالٹ نہیں کریگا،بیرونی سر مایہ کار پاکستان واپس آنا شروع ہوچکے ہیں، پی ڈی ایم حکومت عالمی اعتما د حاصل کرنے میں کامیاب ہورہی ہے، حکومت ہرصو رت قوم کو ریلیف فراہم کریں گی،پنجاب کا سیاسی منظر نامہ تبدیل ہوچکا،ان خیالا ت کا اظہار پیپلز پارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی، سابق صو بائی وزیر مخدوم سید علی حیدر گیلانی نے گزشتہ شب صو بائی راہنماء ٹکٹ ہو لڈرPP204 ملک ناہیدعبا س جٹ دھرالہ، ملک نویدعبا س دھرالہ، مہر رمضا ن، اظہرعلی بھنگوسے ملاقات کے دوران کیا،انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کی سازشوں بھری سیاست کا اختتا م ہونے کے قریب پہنچ چکا،انکی سازشی اوراقتدار کی ہو س سے بھری سیاست کے باعث نہ صرف ملک میں جاری جمہوری عمل بلکہ پاکستان کو عالمی سطح پر بھی دوستوں سے محروم ہوتے تنہائی کا سامنا کرنا پڑا، انہوں نے کہا کہ عمران خان پنجاب اورکے پی کے اسمبلیاں تحلیل کرنے کی ہمت نہیں کریں گے کیوں کہ انکی سیاسی بقاء انہی اسمبلیوں کے وجود سے مشروط ہے، انہوں نے مزید کہاکہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ڈائیلاگ کی سیاست کی با ت کی انہوں نے کہا کہ کسی قوت کو جمہوری عمل روکنے کی ا جازت نہیں دی جائیگی۔