شہباز شریف ہسپتال، شارٹ سرکٹ ٹرانسفارمر میں دھماکہ، مریض خوفزدہ
ملتان(خصو صی رپورٹر)شہباز شریف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں شارٹ سرکٹ اور ٹرانسفارمر دھماکے کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس کے باعث شہریوں اور مریضوں میں تشویش اور خوف وہراس پایا جاتا ہے۔گزشتہ شب ہسپتال میں نصب ٹرانسفارمر میں دھماکہ (بقیہ نمبر3صفحہ6پر)
ہوا جس کے بعد وقفے وقفے سے شارٹ سرکٹ کا سلسلہ جاری رہا۔مذکورہ صورتحال کے باعث اردگرد کے رہائشیوں اور ہسپتال میں داخل مریضوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔متاثرین نے ارباب اختیار سے مذکورہ واقعہ کی تحقیقات اور اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔