لیاقت پور، کیس دائر ی سے انکار، وکیل کا اہلمد پر تشدد، فائرنگ، کارروائی شروع

لیاقت پور، کیس دائر ی سے انکار، وکیل کا اہلمد پر تشدد، فائرنگ، کارروائی شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لیاقت پور(نمائندہ پاکستان)مقامی سول جج محمد عمران اسحاق کے دفتری کے دائری اہلمد محمد مشرف نے تھانہ سٹی لیاقت پور میں مقدمہ درج کراتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ 10 دسمبر کو اپنے امور انجام دے رہا تھا کہ شاہد خان سنجرانی ایڈووکیٹ نے ایک فائل(بقیہ نمبر16صفحہ6پر)
 دیتے ہوئے کہا کہ اس دعوی کو دائری میں شامل کر لیں میں نے انہیں بتایا کہ دائری ٹائم ختم ہو چکا ہے جس پر انہوں طیش میں ا کر زبردستی دائری کرانے کی کوشش کی میرے مسلسل انکار پر پسٹل نکال کر میرے دائیں بائیں فائر کئے اور بعد میں مجھے پسٹل کے بٹ مارنے شروع کر دئیے  وہاں موجود  وکلا وغیرہ نے اس کی منت سماجت کر کے میری جان بخشی کرائی۔ اس دوران شاہد خان سنجرانی ایڈووکیٹ پسٹل لہراتے ہو کمرہ سے چلا گیا پولیس نے دہشت گردی سمیت پانچ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیق و تفتیش شروع کر دی ہے