سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیوایم مرکزنائن زیرو سے دھماکہ خیز مواد برآمدگی کیس کا فیصلہ سنادیا

سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیوایم مرکزنائن زیرو سے دھماکہ خیز مواد برآمدگی کیس کا ...
سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیوایم مرکزنائن زیرو سے دھماکہ خیز مواد برآمدگی کیس کا فیصلہ سنادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیوایم مرکزنائن زیرو سے دھماکہ خیز مواد برآمدگی کیس کا فیصلہ سنادیا، متحدہ کارکنان کی بریت کیخلاف سرکار اور رینجرز کی اپیلیں مستردکردیں۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق غیر قانونی اسلحہ کیس میں سرکار اور رینجرز کی جانب سے ملزموں کی سزاؤں میں اضافے اور بریت کے خلاف اپیل دائر کی گئی تھیں،عدالت نے ملزم فیصل موٹا کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں 10 سال قید کی سزا سنائی تھی، عدالت نے ملزم فرحان شبیر عرف ملا ، عبید کے ٹو اور عابد کو 8 ،8 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
دوران سماعت پراسیکیوشن نے کہاکہ اے ٹی سی نے ایم کیوایم کے 13 کارکنوں کو مختلف سزائیں بھی سنائی تھیں،عدالت نے متحدہ کارکنان کی بریت کیخلاف سرکار اور رینجرز کی اپیلیں مستردکردیں۔