اعظم سواتی کی سندھ میں گرفتاری کیخلاف درخواست فوری سماعت کیلئے منظور

اعظم سواتی کی سندھ میں گرفتاری کیخلاف درخواست فوری سماعت کیلئے منظور
اعظم سواتی کی سندھ میں گرفتاری کیخلاف درخواست فوری سماعت کیلئے منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ ہائیکورٹ نے اعظم سواتی کی سندھ میں گرفتاری کے خلاف درخواست فوری سماعت کےلیے منظو رکرلی۔

 نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اعظم سواتی کے بیٹے عثمان سواتی نے والد کی سندھ میں گرفتاری  کے خلاف نئی درخواست دائر کی تھی جس کی فوری  سماعت  کی استدعا کی گئی تھی۔ 

سندھ ہائیکورٹ نے  عثمان سواتی  کی درخواست  کو فوری  سماعت کے لیے منظور کرلیا جس پر جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں 2  رکنی بینچ سماعت کرے گا۔

درخواست پر سماعت  کےسلسلے  میں اعظم سواتی کے بیٹے اور سندھ میں اپوزیشن لیڈر حلیم  صدیقی  سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئے ہیں۔

واضح رہےکہ پی ٹی آئی  رہنما اعظم سواتی متنازع ٹوئٹ کے کیس میں گرفتار ہیں جنہیں گزشتہ ہفتے سندھ پولیس نے گرفتار کیا اور انہیں بلوچستان سے سکھر منتقل کیا گیا۔