ڈاکٹر شیریں مزاری کو پارٹی میں اہم ذمہ داری مل گئی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری کو پارٹی میں اہم ذمہ داری مل گئی ہے ، انہیں انٹرنیشنل میڈیا سے روابطِ کار کی اضافی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں ۔
نجی ٹی وی چینل "دنیا نیوز"کے مطابق مرکزی سینئر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف ڈاکٹر شیریں مزاری کو انٹرنیشنل میڈیا سے روابطِ کار کی اضافی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں جس کا مرکزی سیکرٹری جنرل اسدعمر کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر شیریں مزاری بدستور مرکزی سینئر نائب صدر کے فرائض بھی سرانجام دیتی رہیں گی اور ساتھ ہی بین الاقوامی تنظیموں سے روابط و تعلقات کی دیکھ بھال بھی کریں گی۔
واضح رہے اس سے قبل رؤف حسن بطور فوکل پرسن اینڈ کوآرڈینیٹر برائے انٹرنیشنل میڈیا فرائض سرانجام دے رہے تھے، اسد عمر نے تقرری کے بعد ڈاکٹر شیریں مزاری کیلئے نیک تمناؤں اور خواہشات کا اظہار کیا۔