ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی معروف اداکارہ شہناز گِل نے اپنے آنجہانی بوائے فرینڈ سدھارتھ شکلا کی سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی آنجہانی اداکار اور ریئیلٹی شو" بگ باس سیزن 13"کے فاتح سدھارتھ شکلا کی آج سالگرہ ہے، اس موقع پر شہناز گِل انہیں یاد کر کے جذباتی نظر آرہی ہیں،شہناز گِل نے سوشل میڈیا پر اپنے بوائے فرینڈ سدھارتھ شکلا کی سالگرہ کے موقع پر جذباتی پیغام شیئر کیا اور سدھارتھ کے مسکراتے چہرے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا " میں تم سے دوبارہ ملوں گی"۔
یادرہے کہ گزشتہ برس 2 ستمبر کو مشہور ریئیلٹی شو" بگ باس سیزن 13" کے فاتح سدھارتھ شکلا 40 برس کی عمر میں اچانک دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے تھے۔