ملتان ٹیسٹ , سعود شکیل کے کیچ آؤٹ پر سوالات اٹھ گئے

ملتان ٹیسٹ , سعود شکیل کے کیچ آؤٹ پر سوالات اٹھ گئے
ملتان ٹیسٹ , سعود شکیل کے کیچ آؤٹ پر سوالات اٹھ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان کے نوجوان مڈل آرڈر بیٹسمین سعود شکیل کو تھرڈ ایمپائر کی جانب سے کیچ آؤٹ دیئے جانے پر سوشل میڈیا پر  سوالات اٹھ گئے ہیں ، شائقین کرکٹ سعود شکیل کو ناٹ آؤٹ قرار دے رہے ہیں ۔
 
 تفصیلات کے مطابق پٌاکستان اور انگلینڈ کا ٹیسٹ میچ دلچسپ مرحلے میں داخل ہو چکا ہے،  پاکستان کو کچھ دیر قبل تک جیت کیلئے 65 رنز درکار تھے لیکن پھر اچانک سے مارک ووڈ نے 290 رنز کے مجموعی سکور پر پاکستان کے سیٹ بیٹسمین محمد نواز کو45 رنز  پر آؤٹ  کر دیا اور پھر ایک رنز بعد ہی سعود شکیل کو نروس 90 کا شکار کر تے    ہوئے پویلین واپس بھیج دیا،سعود شکیل مارک ووٹ کی گیند پر وکٹ کیپر کو کیچ تھما بیٹھے ۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تھرٹ ایمپائر کے اس فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،  کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو نے بھی  معاملے کی حساسیت کو سمجھتے ہوئے شائقین کرکٹ سے سوال پوچھا کہ کیا یہ کلین آؤٹ تھا ؟

 دوسری جانب  کامران اکمل نے تھرڈ امپائر کے فیصلے کو حیران کن قرار دیتے ہوئے اپنی رائے دی کہ میرے خیال میں یہ آؤٹ نہیں تھا۔


 

مزید :

کھیل -