میں بنچ سے معذرت خواہ ہوں، آئی جی سندھ نے اپنے رویئے پر عدالت سے معافی مانگ لی

میں بنچ سے معذرت خواہ ہوں، آئی جی سندھ نے اپنے رویئے پر عدالت سے معافی مانگ لی
میں بنچ سے معذرت خواہ ہوں، آئی جی سندھ نے اپنے رویئے پر عدالت سے معافی مانگ لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی جی سندھ نے اپنے رویئے پر سندھ ہائیکورٹ سے معافی مانگ لی۔
نجی ٹی وی چینل" ایکسپریس نیوز" کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں پروین رحمان قتل کیس میں بری ہونے والے ملزموں کی نظربندی کےخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،وقفے کے بعد دوبارہ کیس کے دوران بنچ اور آئی جی سندھ کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوگیا،آئی جی سندھ نے کہاکہ آپ کو مجھ پر بھروسہ نہیں تو میں کیاکہوں؟عدالت کے ریمارکس سے مجھے تکلیف ہوئی ہے۔
جسٹس کے کے آغانے آئی جی سندھ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنی جاب میں انٹرسٹڈ نہیں تو ریزائن کردیں،آئی جی سندھ نے کہاکہ میں کیوں استعفیٰ دوں؟ہم عدالت کی عزت کرتے ہیں، عدالت سے بھی احترام کی توقع رکھتے ہیں ۔
 پراسیکیوٹرجنرل نے کہا میں آئی جی کی طرف سے معافی مانگتا ہوں ،عدالت نے پراسیکیوٹر جنرل کو مداخلت کرنے سے روک دیا،جسٹس کے کے آغا نے کہاکہ آپ خاموش رہیں مجھے بات کرنے دیں، آئی جی سندھ نے میں پورے صوبے کی پولیس کا سربراہ ہوں،میرے نیچے پوری پولیس فورس ہے۔،عدالت نے کہاکہ پھر بتائیں سٹریٹ کرائمز کیوں ہو رہے ہیں ،آئی جی سندھ نے کہاکہ مجھ پر اعتبار کریں ہم کام کر رہے ہیں، آئی جی سندھ نے معافی مانگتے ہوئے کہاکہ میں بنچ سے معذرت خواہ ہوں۔