خاندان میں دراڑ،شجاعت حسین کے صاحبزادے چوہدری سالک نے مونس الٰہی پر تنقید کے نشستر چلا دیئے
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے بیٹے اور وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کو جلد فیصلہ کرنا ہو گا کہ ارکان اسمبلی پارٹی قیادت کے فیصلے کے پابند ہیں یا پارلیمانی لیڈر کے۔
تفصیلات کے مطابق چوہدری سالک حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل سے قبل سپریم کورٹ پنجاب کے اراکین سے متعلق فیصلہ کرے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے قبل پنجاب اسمبلی تحلیل ہوئی تو نیا سیاسی وآئینی بحران پیدا ہو گا۔اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ چوہدری خاندان متحد تھا، مونس الٰہی نے دراڑ ڈالی، انہوں نے اقتدار کے لیے چوہدری خاندان کو تقسیم کیا۔چوہدری سالک نے کہا کہ مونس الٰہی جب چاہیں رابطہ کر سکتے ہیں، مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔