انگلینڈ کے ہاتھوں دوسرے میچ میں شکست کیوں ہوئی ؟ کپتان بابراعظم نے وجہ بیان کرتے ہوئے اعتراف کر لیا 

انگلینڈ کے ہاتھوں دوسرے میچ میں شکست کیوں ہوئی ؟ کپتان بابراعظم نے وجہ بیان ...
انگلینڈ کے ہاتھوں دوسرے میچ میں شکست کیوں ہوئی ؟ کپتان بابراعظم نے وجہ بیان کرتے ہوئے اعتراف کر لیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی ٹیم کے کپتان نے انگلینڈ کے ہاتھوں دوسرے ٹیسٹ میں شکست کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ یکے بعد دیگر دو بہترین بیٹرز کے آوٹ ہونے سے فرق پڑا ۔
میچ کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بابراعظم کا کہناتھا کہ ہماری ٹیسٹ ٹیم مختلف ہے ، مکمل طور پر ساری ٹیم کو ٹیسٹ کیلئے تبدیل نہیں کیا جا سکتا ہے ، پروفیشنل ہونے کے ناطے ہمیں ایمپائرز کے فیصلے اور قوانین تسلیم کرنا پڑتے ہیں ، ہم اپنی غلطیوں سے زیادہ آوٹ ہوئے ہیں ، ہماری ذمہ داری ہوتی ہے کہ ہمیں کیسے کھیلنا ہے ، ابرار احمد نے اچھا پرفارم کیا اور میچ مکمل طور پر تبدیل کر دیا ۔
بابراعظم کا کہناتھا کہ کچھ نہ کروں تو کہا جاتاہے کہ مشکل میں کچھ نہیں کیا ، بیٹنگ اور بولنگ کی سپورٹ کیلئے آل راونڈرز کھلائے ، ہمیں اچھا فنش کرنا چاہیے تھا ۔
یاد رہے کہ دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 26 رنز سے شکست دیتے ہوئے سیریز جیت لی ہے ، انگلینڈ کی جانب سے دیئے گئے 355 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 228 رنز بنا کر آو ٹ ہو گئی ۔

مزید :

کھیل -