چودھری شجاعت حسین نے مارچ میں عمران خان کو رابطہ کرکے کیا پیشکش کی؟ سربراہ (ق) لیگ نے بڑا انکشاف کردیا

چودھری شجاعت حسین نے مارچ میں عمران خان کو رابطہ کرکے کیا پیشکش کی؟ سربراہ (ق) ...
چودھری شجاعت حسین نے مارچ میں عمران خان کو رابطہ کرکے کیا پیشکش کی؟ سربراہ (ق) لیگ نے بڑا انکشاف کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ( ق )کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہاہے کہ مارچ میں عمران خان سے رابطہ کرکے کہا پہلا ایجنڈا معیشت رکھیں ، ساتھ چلوں گا۔
نجی ٹی وی چینل" ایکسپریس نیوز "کے مطابق چودھری شجاعت حسین کاکہناہے کہ آصف زرداری سے میرا رابطہ ہوتا رہتا ہے ان کو بھی ملک کی بہت فکر ہے ،ان کاکہناتھا کہ ملکی معیشت کو ٹھیک کرنا سب سے ضروری ہے، اس وقت سب کو ایک ہونے کی ضرورت ہے ۔
سربراہ (ق )لیگ نے کہاکہ پاکستان کی معیشت کواس وقت سنگین چیلنجز کا سامنا ہے تمام سیاستدانوں کو حالات کو سمجھنا چاہئے اور ایک پیج پر آنا چاہئے ۔
مارچ میں عمران سے رابطہ کرکے کہا پہلا ایجنڈا معیشت رکھیں ، ساتھ چلوں گا، ان کاکہناتھا کہ تمام جماعتوں کا کہوں گا ملکی معیشت کو ٹھیک کرنے کیلئے ایک ہو جائیں ۔

چودھری شجاعت نے کہا کہ تمام سیاستدانوں کو آئین کی بالادستی کیلئے کردار ادا کرنا چاہئے ، معیشت کا مذاق اڑانے والوں کوسوچنا چاہیے۔ معیشت کے ذمہ دار سیاستدان ہونگے لیکن نقصان غریب آدمی کا ہوگا۔