وہ کھیل جسے کھیلنے سے دماغ کے خلیے تباہ ہوجاتے ہیں، تحقیق کے بعد ماہرین نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

وہ کھیل جسے کھیلنے سے دماغ کے خلیے تباہ ہوجاتے ہیں، تحقیق کے بعد ماہرین نے ...
وہ کھیل جسے کھیلنے سے دماغ کے خلیے تباہ ہوجاتے ہیں، تحقیق کے بعد ماہرین نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) فٹ بال دنیا کا مقبول ترین کھیل ہے اور یہ کھیل کھیلنا صحت کے لیے بھی فائدہ مند تصور کیا جاتا ہے ۔ تاہم اب ایک تحقیق میں اس کے برعکس ایسا دعویٰ کر دیا گیا ہے کہ سن کر یقین کرنا مشکل ہو جائے۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق ماہرین نے اس تحقیق کے نتائج میں بتایا ہے کہ فٹ بال کھیلنے سے انسان کے دماغ کے خلیے تباہ ہوتے ہیں اور ذہنی صحت خراب ہوتی ہے۔
یونیورسٹی آف ایسٹ اینگلیا کے سکول آف ہیلتھ سائنسز کے ماہرین نے بتایا کہ فٹ بال کھیلنے والے لوگ ذہنی کارکردگی کے لحاظ سے 40اور50سال کی عمر تک دوسروں سے بہتر ہوتے ہیں تاہم اس کے بعد ، بالخصوص65برس کی عمر کو پہنچ کر ان کی ذہنی صحت انتہائی متاثر ہوتی ہے۔ 
تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر مائیکل گرے کا کہنا تھا کہ فٹ بال کھیلنے سے دماغ کے خلیے تباہ ہوتے ہیں تاہم یہ اثرفوری طور پر ظاہر نہیں ہوتا بلکہ 50سال کی عمر کے بعد نمودار ہونا شروع ہوتا ہے اور 65سال کی عمر کو پہنچ کر نمایاں ہو جاتا ہے۔ اس عمر میں فٹ بال نہ کھیلنے والے لوگوں کی ذہنی استعداد کار فٹ بال کھیلنے والوں سے بہتر ہوتی ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت -