پنجاب پولیس کے ایس ایچ او کی آڈیو بھی لیک ، نوکری ہی خطرے میں پڑگئی

پنجاب پولیس کے ایس ایچ او کی آڈیو بھی لیک ، نوکری ہی خطرے میں پڑگئی
پنجاب پولیس کے ایس ایچ او کی آڈیو بھی لیک ، نوکری ہی خطرے میں پڑگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قصور(مانیٹرنگ ڈیسک) جعلی پولیس مقابلے کی منصوبہ بندی کرنے والے ایس ایچ او تھانہ الٰہ آباد کو معطل کر دیا گیا۔" ڈیلی ڈان "کے مطابق حالیہ دنوں ایس ایچ او آصف خان کی ایک آڈیو سوشل میڈیا پر لیک ہوئی تھی جس میں وہ ایک مجرم کو جعلی مقابلے میں قتل کرنے سے متعلق گفتگو کر رہا تھا۔
اس آڈیو کے وائرل ہونے پر آر پی او شیخوپورہ ریجن ڈاکٹر انعام اللہ نے ڈی پی او قصور کرامت کو حکم دیا کہ مذکورہ ایس ایچ او کو معطل کرکے اس کے خلاف انکوائری کی جائے۔ اس آڈیو میں آصف خان قتل کے کسی مقدمے کے مدعی سے گفتگو کر رہا ہوتا ہے۔ وہ مدعی سے کہتا ہے کہ کسی طرح وہ حسن عرف موکل نامی ملزم کا سراغ لگائے تاکہ اسے مقابلے میں مارا جا سکے۔