نورا فتحی نے جیکولین فرنینڈس کے خلاف مقدمہ دائر کردیا

نورا فتحی نے جیکولین فرنینڈس کے خلاف مقدمہ دائر کردیا
نورا فتحی نے جیکولین فرنینڈس کے خلاف مقدمہ دائر کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)  بالی ووڈ اداکارہ نورا فتحی نے  ساتھی اداکارہ جیکولین فرنینڈس اور 15 میڈیا ہاؤسز کے خلاف  ہرجانے کا مقدمہ دائر کردیا۔ نورا فتحی نے یہ مقدمہ جیکولین فرنینڈس  ہتک آمیز ریمارکس پر مقدمہ درج کرایا ہے ۔ انہوں نے میڈیا اداروں پر ریمارکس کو مزید 'آگے  پھیلانے' کا الزام لگایا۔  نورا فتحی نے مزید دعویٰ کیا کہ ان کی  حریف اداکارہ  اور میڈیا ادارے 'ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کر رہے تھے'۔

نورا فتحی  نے اپنے وکیل کے ذریعے دائر کی گئی درخواست میں کہا ہے کہ ' جیکولین فرنینڈس  کی جانب سے شکایت کنندہ کے مالی، سماجی اور ذاتی نقصان کو یقینی بنانے کے لیے ایک سازش رچی گئی، اور میڈیا  کے ذریعے اسے نافذ کیا گیا۔'

این ڈی ٹی وی کے مطابق یہ کیس  200 کروڑ کے بھتہ خوری کے  اس معاملے سے جڑا ہوا ہے جس کی مرکزی ایجنسیوں کی طرف سے تحقیقات کی جا رہی ہیں، جس میں سکیش چندر شیکھر مرکزی ملزم ہیں۔ دونوں اداکاراؤں کو تحقیقاتی ایجنسیوں نے طلب کیا  گیا تھا اور جیکولین  فرنانڈیز کو اس کیس میں ایک ملزم کے طور پر نامزد کیا گیا ہے ۔

جیکولین فرنینڈس نے قبل ازیں اپیلیٹ اتھارٹی آف پریوینشن آف منی لانڈرنگ ایکٹ یا پی ایم ایل اے کے سامنے ایک درخواست میں واضح طور پر کہا تھا کہ یہ حیرت کی بات ہے کہ ان کی طرح کچھ دیگر مشہور شخصیات، خاص طور پر نورا فتحی کو بھی اس کیس میں سکیش چندر شیکھر نے ملزم  ٹھہرایا تھا لیکن  نورا فتحی اور دیگر مشہور شخصیات جنہوں نے سکیش چندر شیکھر سے تحائف وصول کیے تھے، کو گواہ بنایا جاتا ہے، مجھے  ملزم کے طور پر گھسیٹنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

مزید :

تفریح -