ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کو 55 کروڑ 40 لاکھ ڈالر قرض دینے کا اعلان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 55 کروڑ 40 ڈالرز کا قرض دے گا ، رقم سیلاب متاثرہ علاقوں میں تعمیر نو اور موسمیاتی تبدیلی پر مدافعت پیدا کرنے پر خرچ ہو گی ۔
نجی ٹی وی "جی این این نیوز" کے مطابق اعلامیہ میں کہا گیا کہ رقم میں 30 لاکھ ڈالرز ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی گرانٹ اور 47 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز قرض ہے ، یہ رقم جاپان کی طرف سے 50 لاکھ ڈالر گرانٹ ہے ۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ رقم سے آبپاشی نظام کی بحالی و نکاس آب کے منصوبے مکمل ہوں گے ، رقم سندھ ، کے پی اور بلوچستان میں ٹرانسپورٹ نظام کی بحالی منصوبوں پر خرچ ہو گی ۔