4 سالہ بیٹے کی موت کیسے ہوئی ، اداکار ببرک شاہ نے حقیقت سے پردہ اٹھا دیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اداکار ببرک شاہ نے گھر میں واٹر ٹینک میں ڈوب کر بیٹے کی موت کی خبر کی تردید کرتے ہوئے حادثے کی اصل وجہ بتا دی ۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اداکار ببرک شاہ نے کہا کہ میرا بیٹا اس دنیا میں نہیں رہا ، دعاؤں کی اپیل ہے ،میرا یہ بیٹا سب سے زیادہ ذہین تھا ،اللہ اس کی مغفرت فرمائے ، گھر کے ٹینک میں ڈوب کر موت کی خبریں افواہ ہیں ، یہ خبر ایک شخص نے پھیلائی ہے ، ہمارے گھر کے قریب ایک تالاب ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق اداکار نے کہا کہ حادثے کے روز میرا بیٹا میرے پاس آیا اس وقت میں گھر میں بیٹھا آفس کا کام کر رہا تھا ، میں نے اپنے بیٹے کو اس کی والدہ کے پاس بھیج دیا ، ہمارے گھر کے قریب سوسائٹی میں مچھلیوں کا تالاب ہے بچے وہاں مچھلیاں دیکھنے جاتے ہیں مگر ان کے ساتھ کوئی بڑا موجود ہوتا ہے ، اس روز بچہ اکیلا ہی تالاب کے قریب چلا گیا اور اس میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔
اداکار کے مطابق تالاب کی گہرائی قریب نو فٹ تھی .