قومی ٹیم کی شکست کے بعد شعیب ملک کا مشورہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے سرفراز احمد اور شان مسعود سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔واضح رہے کہ انگلینڈ نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 26 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی ہے۔انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کی مایوس کن کارکردگی دیکھنے کے بعد شعیب ملک نے قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد اور شان مسعود کو کھلانے کے بارے میں اپنی رائے دی۔
اپنے ٹوئٹر بیان میں شعیب ملک نے کہا کہ میری رائے میں پاکستانی ٹیم میں سرفراز احمد اور شان مسعود کو ضرور کھلانا چاہیے۔شعیب ملک نے مزید کہا کہ سرفراز احمد کے پاس کافی تجربہ ہے، جبکہ شان مسعود بھی ٹیم کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔سابق کپتان نے امید ظاہر کی کہ ہماری ٹیم کراچی میں بہتر پرفارم کرے گی انشااللّٰہ۔