وزارت داخلہ نے انٹرنیٹ صارفین کی بڑھتی تعداد کو خطرہ قرار دیدیا،نجی ٹی وی کا دعویٰ

وزارت داخلہ نے انٹرنیٹ صارفین کی بڑھتی تعداد کو خطرہ قرار دیدیا،نجی ٹی وی کا ...
وزارت داخلہ نے انٹرنیٹ صارفین کی بڑھتی تعداد کو خطرہ قرار دیدیا،نجی ٹی وی کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزارت داخلہ نے انٹرنیٹ صارفین کی بڑھتی ہوئی تعداد کو خطرہ قرار دیدیا،    سائبر کرائم سے متعلق تین سال میں درج ہونے والی شکایات کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کی گئیں ۔ 

نجی ٹی وی " اے آر وائی نیوز" کے مطابق وزارت داخلہ نے بتایا کہ ملک میں  194 ملین سیلولر صارفین ہیں، 124 ملین براڈ بینڈ اور  121 ملین تھری جی  ، فور جی صارفین ہیں، یہ تعداد ایک خطرہ ہے ، ٹیلی ڈینسٹی سے سائبرکرائم کی شکایات میں اضافہ ہوا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق 2019 میں سائبر کرائم کی 30 ہزار 209 شکایات موصول ہوئیں ، سال 2020 میں ایک لاکھ 19 ہزار 11، سال 2021 میں ایک لاکھ دو ہزار 772 اور رواں سال  ایک لاکھ  7 ہزار  493 شکایات موصول ہوئیں۔ 

وزارت داخلہ کے مطابق سائبر کرائم میں تین سال میں  تین ہزار 60 ایف آئی آرز درج کی گئیں جبکہ   124 افراد کو سزائیں سنائی گئیں ۔