یوکرین نے امریکی توپ خانے سے ہوٹل کمپلیکس تباہ کردیا، 200 روسی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ

یوکرین نے امریکی توپ خانے سے ہوٹل کمپلیکس تباہ کردیا، 200 روسی فوجیوں کی ہلاکت ...
یوکرین نے امریکی توپ خانے سے ہوٹل کمپلیکس تباہ کردیا، 200 روسی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ
سورس: Screen Grab

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کیف (ڈیلی پاکستان آن لائن) یوکرین کی فوج نے میلیٹوپول شہر میں درجنوں روسی فوجیوں کی رہائش والے ہوٹل کمپلیکس کو امریکہ کی طرف سے  فراہم کردہ طویل فاصلے تک مار کرنے والے توپ خانے سے مسمار کر دیا جس کے نتیجے میں 200 فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا ہے جب کہ روس کا کہنا ہے کہ صرف دو فوجی مارے گئے ہیں۔

امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق  روس کے زیر قبضہ شہر میلیٹوپول میں ہوٹل پر یوکرین کے توپ خانے کے حملے کے تناظر  میں جلتی ہوئی عمارتوں کے ساتھ ساتھ ہلاک اور زخمی روسی فوجیوں کو ملبے میں دکھایا گیا ہے۔ روس اور یوکرین دونوں فریقوں نے کہا ہے  کہ اس حملے میں درجنوں ہلاکتیں ہوئیں لیکن دونوں کے اعداد و شمار میں فرق ہے۔

میلیٹوپول کے جلاوطن میئر ایوان فیدوروف نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر لکھا کہ ہوٹل کمپلیکس میں ہونے والے حملے میں 200 کے قریب روسی فوجی ہلاک ہوئے اور  بہت سے دوسرے زخمی ہوئے۔ فیدوروف نے مزید کہا کہ شہر کے ہسپتالوں میں جگہ کم ہونے کی وجہ سے زخمی فوجیوں کو قریبی کریمیا میں طبی سہولیات کیلئے  لے جایا گیا۔  انہوں نے مزید کہا کہ کچھ ایمبولینسوں کو مردہ خانے میں تبدیل کر دیا گیا۔ تاہم  علاقے میں روس کی طرف سے تعینات کیے گئے گورنر نے کہا ہے کہ حملے میں درجنوں فوجی زخمی اور دو ہلاک ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میلیٹوپول میں ہدف بحیرہ ازوف سے تقریباً 50 میل کے فاصلے پر تھا، جو کہ امریکی فراہم کردہ  ایچ آئی ایم اے  آر ایس راکٹ سسٹم کی رینج  میں تھا۔ امریکہ کی طرف سے فراہم کردہ  ایچ آئی ایم اے آر ایس  سسٹمز اور برطانیہ سے ملتے جلتے ایم 270  نے یوکرینی فوج کی درستگی سے حملہ کرنے کی صلاحیت کو نمایاں طور پر تقویت دی ہے۔