عمران خان پر قاتلانہ حملے کے حقائق کب قوم کے سامنے آئیں گے ، عمر سرفراز چیمہ نے بڑا اعلان کر دیا

عمران خان پر قاتلانہ حملے کے حقائق کب قوم کے سامنے آئیں گے ، عمر سرفراز چیمہ ...
عمران خان پر قاتلانہ حملے کے حقائق کب قوم کے سامنے آئیں گے ، عمر سرفراز چیمہ نے بڑا اعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)  سابق گورنر اور موجودہ مشیر داخلہ پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے  عمران خان پر ہونےو الے قاتلانہ حملے کے حقائق جلد قوم کے سامنے رکھنے کا اعلان کر دیا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ  عمران خان پر قاتلانہ حملے کی جے آئی ٹی بخوبی اپنا کام کر رہی ہے ، واقعے کے ہوشربا حقائق جلد قوم کے سامنے رکھیں گے ، پنجاب حکومت کی تحلیل سے قبل جے آئی ٹی  تحقیقات مکمل کر لے گی ، ہم چاہتے ہیں جتنی جلد ہو اسمبلیاں تحلیل کر دی جائیں اور الیکشن ہوں ، پی ٹی آئی نے آج تک کسی کو دھوکہ نہیں دیا ، پرویز الٰہی  اور عمران نے کبھی ایک دوسرے کو شکایت کا موقع ہی نہیں دیا ۔

ایک صحافی کے سوال کے جواب میں عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ  مسلم لیگ (ن) کی جانب سے پرویز الٰہی کو وزارت اعلیٰ کی پیشکش کی خبریں بےبنیاد ہیں، پرویز الہٰی منجھے ہوئے سیاستدان ہیں۔