ملتان ٹیسٹ میں سعود شکیل کے کیچ آؤٹ پر سوال اٹھنے لگے 

ملتان ٹیسٹ میں سعود شکیل کے کیچ آؤٹ پر سوال اٹھنے لگے 
ملتان ٹیسٹ میں سعود شکیل کے کیچ آؤٹ پر سوال اٹھنے لگے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ اور پاکستان کے مابین کھیلنے جانے والے ملتان ٹیسٹ کے چوتھے روز سعود شکیل کے کیچ آؤٹ پر سوال اٹھنے لگے ۔ 

 ملتان ٹیسٹ کے چوتھے روز کھانے کے واقعے سے صرف ایک اوور قبل سعود شکیل 94 رنز پر بلے بازی کر رہے تھے کہ گیند ان کے بیٹ کو چھوتے ہوئے کیپر کی طرف گئی جسے کیپراولی پوپ نے جمپ کر کے پکڑ لیا ، انگلش ٹیم کی جانب سے اپیل کی گئی تاہم امپائر علیم ڈار نے حالات کو مشکوک جانتے ہوئے فیصلہ تھرڈ امپائر پر چھوڑ دیا۔ 

تھرڈ امپائر کی جانب سے متعدد بار  کیچ کو غور سے دیکھا گیا اور پھر آؤٹ قرار دے دیا مگر سوشل میڈیا پر کیچ کو متنازعہ قرار دیا گیا اور کہا گیا کہ شک کا فائدہ ہمیشہ بلے باز کوملتا ہے مگر آج امپائر نے ایسا نہیں کیا ۔

کرکٹ کی معروف ترین ویب سائٹ کرک انفو کی جانب سے بھی کیچ پر مداحوں سے رائے طلب کی گئی کہ کیا یہ ایک صاف کیچ تھا ۔

مزید :

کھیل -