حکومت کا اداروں کو گالیاں دینےوالوں سے کوئی مک مکا تو نہیں ہو گیا ، چیئرمین پی اے سی  قومی اسمبلی میں برس پڑے

Dec 12, 2022 | 09:07 PM

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نور عالم خان نے قومی اسمبلی میں حکومت کو آہنی ہاتھوں سے لیتے ہوئے کہا کہ حکومت کا ہنی مون پیریڈ گزر چکا ہے ، اب بتایا جائے کہ مہنگائی کیوں بڑھ رہی ہے ، حکومت کا اداروں کو گالیاں دینے والوں سے مک مکا تو نہیں ہو گیا۔

 نجی ٹی وی "دنیا نیوز" کے مطابق قومی اسمبلی میں اپنے خطاب میں نور عالم خان کا کہنا تھا کہ حکومت کو میں نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے  پلیٹ فارم کے ذریعے بی آر ٹی سمیت متعدد مقدمات بھیجے لیکن حکومت نے کچھ نہیں کیا ، کیا حکومت بھی اداروں کو گالیاں دینے والوں سے ملی ہوئی ہے ، اداروں کو گالیاں دینے والوں سے کوئی مک مکا تو نہیں ہو گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق نور عالم خان نے کہا کہ سابق حکومت نے آئی ایم ایف سے غلط معاہدے کئے تو حکومت انہیں ایوان میں لائے ، اگر حکومت نے ایکشن نہ لیا تو میں عدالت میں جاؤں گا، حکومت بتائے فوج اور عدلیہ کیخلاف زبان کشی کرنےو الوں کیخلاف کیا ایکشن لیا گیا ؟۔  

مزیدخبریں