اسلام آباد میں 109 غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کا انکشاف

اسلام آباد میں 109 غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کا انکشاف
اسلام آباد میں 109 غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 109 غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کا انکشاف ہوا ہے، وزارتِ داخلہ نے قومی اسمبلی میں تحریری رپورٹ پیش کردی۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں منظور کردہ ہاؤسنگ اسکیموں کی تعداد 47 ہے، جبکہ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی تعداد 109 ہے۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے زون فور میں سب سے زیادہ 77 غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیمیں ہیں، زون ٹو میں 5 اور زون فائیو میں 27 غیر قانونی ہاؤسنگ سکیمیں ہیں۔

تحریری جواب میں کہا گیا کہ اسلام آباد کے زون فائیو میں قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کی تعداد 23 ہے، زون ٹو میں 12 قانونی ہاؤسنگ سکیمیں ہیں۔وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے آغاز کی تاریخ اور اسپانسرز کے نام دستیاب نہیں۔