مراد سعید کا صدرِ مملکت کو خط، عمران خان میدان میں آگئے، چیف جسٹس سے مطالبہ کردیا

مراد سعید کا صدرِ مملکت کو خط، عمران خان میدان میں آگئے، چیف جسٹس سے مطالبہ ...
مراد سعید کا صدرِ مملکت کو خط، عمران خان میدان میں آگئے، چیف جسٹس سے مطالبہ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے مراد سعید کی جانب سے صدرِ مملکت کو لکھے گئے خط کا چیف جسٹس آف پاکستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

ٹوئٹر پر مراد سعید کی طرف سے صدر کو لکھا گیا خط شیئر کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میری چیف جسٹس آف پاکستان سے استدعا ہے کہ اس خط کے متن و مندرجات کا نوٹس لیں۔ بدقسمتی سے ہماری معزز عدلیہ کی عدم مداخلت کے باعث پہلے ہی سینیٹر اعظم سواتی انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کا نشانہ بن رہے ہیں۔
 انہوں نے مزید کہا "اپنی جان کو لاحق خطرات کے بارے میں بذریعہ خط صدرِمملکت کو آگاہ کرنے کےباوجود ارشد شریف کے ساتھ جو کچھ ہوا اسکےبعد میری چیف جسٹس آف پاکستان سے گزارش ہے کہ اسکا نوٹس لیں قبل اس کے کہ بہت دیر ہوجائے۔"
 

مزید :

اہم خبریں -قومی -