سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے برطانیہ نے 26 ملین پاؤنڈز کی امداد کی ، برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر

سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے برطانیہ نے 26 ملین پاؤنڈز کی امداد کی ، ...
سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے برطانیہ نے 26 ملین پاؤنڈز کی امداد کی ، برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانیہ نے سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے پاکستان کیلئے  26 ملین پاؤنڈز کی امداد کا اعلان کر دیا۔

نجی ٹی وی  " اے آر وائی " کے مطابق  برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کا کہنا ہے کہ برطانیہ سیلاب اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی مدد کر رہا ہے ، سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے برطانیہ کی جانب سے ساڑھے چھبیس ملین پاؤنڈز کی امداد فراہم کی گئی ہے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کرسچن ٹرنر نے لکھا کہ  برطانیہ سیلاب اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی مدد کر رہا ہے ،  ان مسائل سے نمٹنے کیلئے ساڑھے چھبیس ملین  پاؤنڈز کی امداد فراہم کی گئی ہے ۔

کرسچن ٹرنر کا مزید کہنا تھا کہ  امداد سے پاکستان مشکل حالات سے جلد از جلد نکلنے کے قابل ہوگا۔