ٹاپ بیورو کریسی کیلئے اچھی خبر  آ گئی 

Dec 12, 2024 | 12:35 PM

اسلام آ باد ( خصوصی رپورٹ ) ٹاپ بیورو کریسی کیلئے اچھی خبر  آ گئی 

تفصیلات کے مطابق گریڈ 21 سے 22میں ترقی کیلئے ہائی پاور سلیکشن بورڈ کا اجلاس اگلے ہفتے وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ہو گا۔ 

" جنگ " نےذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ  اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وزیر اعظم آفس کو در خواست کی ہے کہ چونکہ سنٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس 23دسمبر سے شروع ہو رہا ہے جس میں گریڈ 19 اور 20 کے افسروں کو اگلے گریڈ میں ترقی دی جا ئے گی۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا مؤقف ہے کہ سنٹرل سلیکشن بورڈ کے اجلاس سے قبل ہائی پاور سلیکشن بورڈ کا اجلاس ضرو ری ہے تاکہ گریڈ 21 کی مزید اسامیاں دستیاب ہوجائیں ۔

 ہائی پاور سلیکشن بورڈ کے اجلاس میں مختلف سرو س گروپوں کےگریڈ21 کے 40سے زائد افسروں کی گریڈ 22 میں ترقی کی منظوری دی جا ئے گی۔ اس طرح گریڈ 21 کی 40 سے زیادہ اسامیاں ترقی کیلئے دستیاب ہو جائیں گی۔

مزیدخبریں