اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 16دسمبر کو طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس میں صدرمملکت کی طرف سے واپس بھجوائے گئے 8بل زیر غور آئیں گے، اجلاس میں مدرسہ رجسٹریشن سے متعلق سوسائٹیز ترمیمی بل پر بھی غور کیا جائے گا، سوسائٹیز ترمیمی بل صدر مملکت کی طرف سے پارلیمنٹ کو واپس بھیجا گیا تھا۔
"جنگ " نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہاجلاس میں ایسے بل بھی زیر غور آئیں گے جو کسی ایک ایوان سے منظور کیے گئے لیکن مقررہ وقت میں دوسرے ایوان نے منظور نہیں کیے، صدر مملکت کی طرف سے واپس بھجوائے جانے والے بلوں میں سے بعض سابق صدر عارف علوی نے اعتراضات کے ساتھ بھیجے تھے۔