کراچی( ڈیلی پاکستان آن لائن)کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف پولیس نے بڑی تیاری کر لی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ میں کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف پولیس نے خود کار جدید ترین ہتھیاروں کی پہلی کھیپ خرید لی۔پولیس حکام کے مطابق جدید ترین اسلحہ پہلی بار کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف استعمال کیا جائے گا ۔سندھ پولیس نے جدید ہتھیاروں کے استعمال کیلیے خصوصی اجازت حاصل کرلی ہے۔
"جنگ " کے مطابق اسلحے کی خریداری کیلئے سندھ حکومت نے1 ارب 40 کروڑ روپے جاری کردئیے۔ اسلحے کے ساتھ سیکڑوں کی تعداد میں گولیاں بھی خرید لی گئی ہیں۔اگلے مرحلے میں ایکسپلوزیو ڈیٹیکٹر خریدنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ آئیڈیاز 2024 میں کئی ڈرونز، ہتھیار سمیت حفاظتی سامان شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ جدید اسلحے کے استعمال سے سندھ کچے کے ڈاکوؤں کا مقابلہ کیا جائے گا۔